جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

datetime 9  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے اگلے دو روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے اور اس دوران کمزور انفرا اسٹرکچر، بجلی کے کھمبوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواں کا سلسلہ ویک اینڈ سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جو 15 اکتوبر تک برقرار رہے گا، جس کے زیر اثر پنجاب اور اسلام آباد میں 10، 11، 13 اور 14 اکتوبر کو تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں 10 سے 15 اکتوبر کے دوران بارش کا امکان ہے، بلوچستان میں ژوب، بارکھان اور موسی خیل میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی، جھکڑ اور ژالہ باری کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفرا اسٹرکچر، بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز، سولر پینلز اور گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔بتایا گیا کہ میدانی علاقوں میں کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے، اس دوران درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری کمی متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…