فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد کے علاقے خالد آباد میں ایک شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی
جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے گھر کا سربراہ زخمی ہو گیا، لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ گھریلو جھگڑے پر پیش آیا، ملزم کی تلاش جاری ہے۔مبینہ طور پر ناراض بھائی نے بھابھی، بھیتجی اور بھائی پر فائرنگ کی۔



















































