جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

اہلیہ نے جگر کا حصہ عطیہ کرکے آئرش کرکٹر کی جان بچا لی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2026 |

ڈبلن (این این آئی)آئرلینڈ کے سابق کرکٹر سمی سنگھ نے موت کے جبڑوں سے واپس لوٹنے کا انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے آبائی وطن بھارت پہنچنے کے بعد انہوں نے زندگی کے مشکل ترین دور سے متعلق بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ ایک میچ کے بعد میں انتہائی تھکا ہوا گھر واپس آیا، اگلے ہی دن اچانک مجھے بخار ہوگیا جو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ آئرش ڈاکٹرز بیماری کی وجہ معلوم نہ کرسکے اور اینٹی بائیوٹک ادویات دیتے رہے، میں نے بھارت میں علاج کا فیصلہ کیا، جہاں معلوم ہوا کہ مختلف ادویات کی وجہ سے میرا جگر بہت تیزی سے کام کرنا چھوڑ رہا تھا۔سمی سنگھ نے بتایا کہ گڑگاں کے اسپتال میں میری حالت انتہائی خراب تھی اور میں کوما میں تھا اور مجھے کچھ معلوم نہیں تھا کہ میرے ساتھ کیا ہورہا ہے، فوری طور پر ڈونر کی ضرورت تھی، ایسے میں میری اہلیہ اگم دیپ آگے آئیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ مجھے بتایا گیا کہ شاید میں سرجری کے لیے دستیاب وقت ختم ہونے سے صرف تقریبا آدھے گھنٹے دور تھا، اگلا مرحلہ دماغ میں خون بہنے کا ہوسکتا تھا کیونکہ زہریلے مادے میرے پورے جسم میں پھیل رہے تھے، اگم دیپ اور میری دونوں کی سرجری ہوئی، چند دن بعد میں باتھ روم گیا اور آئینے میں خود کو دیکھ کر پہچان نہیں سکا۔سمی سنگھ نے بتایا کہ مجھے اب روزانہ ادویات لینا پڑتی ہیں اور انہیں ساری زندگی استعمال کرنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…