پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا ؟

datetime 7  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے،

تاہم بالائی علاقوں کے بعض مقامات پر بارش اور تیز ہواؤں کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ خیبرپختونخوا کے دیر، سوات، چترال، کوہستان اور بٹگرام میں شام یا رات کے وقت چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

مری، گلیات اور گردونواح میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ اسی طرح جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں گرم اور مرطوب موسم برقرار رہنے کی توقع ہے، جبکہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے اور بعض مقامات پر ہلکی بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ صوبے کے ساحلی اضلاع میں آسمان پر جزوی بادل چھائے رہ سکتے ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی اور حبس کی صورتحال رہی۔ تاہم پنجاب، پٹن اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک والی بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز پنجاب میں سب سے زیادہ بارش سرگودھا میں 35 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، جبکہ لاہور میں 20 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک کا گرم ترین مقام سبی رہا، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دادو میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…