جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

دوسرا مون سون سپیل، دریائوں میں پانی کے بہا ئومیں اچانک اضافے کا خدشہ، الرٹ جاری

datetime 7  جولائی  2026 |

لاہور( این این آئی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کیا ہے کہ دوسرے مون سون سپیل اور مغربی ہوائوں کے سلسلے کے باعث 10 جولائی تک شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے،

متوقع بارشوں کے باعث پہاڑی ندی نالوں، برساتی آبی گزرگاہوں اور دریائوں میں پانی کے بہا میں اچانک اضافے کا خدشہ ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان میں دریائے سندھ، دریائے یاسین، دریائے غذر، دریائے کیلیک، دریائے منٹاکا، دریائے داریل اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔ خیبرپختونخوا میں دریائے لوٹھکو، اشیرائی خوڑ، دریائے دارال، آلائی خوڑ، گڑائی خوڑ، خان خوڑ، دریائے پالاس، دریائے سیرن، دریائے دھور، دریائے جندی، دریائے بارہ، دریائے گومل، ٹانک زام اور مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہا میں اضافہ متوقع ہے ۔ آزاد کشمیر میں دریائے نیلم، دریائے پونچھ، دریائے جہلم، دریائے ماہل اور ان کے معاون ندی نالوں میں پانی کے بہا ئومیں نمایاں اضافہ متوقع ہے ۔ شمال مشرقی پنجاب میں سیالکوٹ کے ایک اور پھلکو نالہ، نارووال کے بین، بسنتر اور ڈگ نالوں جبکہ ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی برساتی نالوں میں مقامی سیلاب کا امکان ہے ۔ بلوچستان میں دریائے ژوب، دریائے کنگری اور بارکھان، لورالائی، مستونگ اور قلات کے برساتی ندی نالوں میں پانی کے بہائو میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران دریائے سوات، دریائے پنجکوڑہ اور ان کے معاون دریاں میں پانی کے بہا ئومیں اضافہ متوقع ہے ۔

دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کا امکان، پانی کا بہا ئو70 ہزار کیوسک تک پہنچ سکتا ہے۔ دریائے سندھ میں تربیلا ڈیم کے بالائی علاقوں میں نچلے درجے کے سیلاب کا امکان، پانی کا بہا ئو2 لاکھ 70 ہزار کیوسک تک متوقع ہے ۔ دریائے چناب کے مرالہ، خانکی اور قادرآباد کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ این ڈی ایم اے کی متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے، ہنگامی انتظامات مکمل رکھنے اور حساس علاقوں کی مسلسل نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ، کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ندی نالوں اور برساتی گزرگاہوں کو عبور کرنے سے اجتناب کریں ، مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…