منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

30غیر رجسٹرڈ سکولوں کو سیل کرنے کا فیصلہ،نوٹسز جاری

datetime 6  جولائی  2026 |

لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور میں غیر رجسٹرڈ نجی سکولوں کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئے 30 سکولوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم نے ان اداروں کو متعدد بار رجسٹریشن کرانے کے نوٹسز جاری کیے، تاہم مقررہ مدت گزرنے کے باوجود عملدرآمد نہ ہونے پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے متعلقہ سکولوں کو سیل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے باضابطہ تعاون اور کارروائی کی درخواست کر دی ہے۔دوسری جانب شہر بھر میں رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ سکولوں کے سروے کی ڈیڈ لائن میں بھی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی طارق محمود کے مطابق گزشتہ روز تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ سکولوں کا سروے مکمل کر لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اب تک 744 سے زائد سکولوں کو رجسٹریشن سے متعلق نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا عمل جاری رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…