جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

ملک میں آٹا مزید مہنگا، 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2900 روپے تک پہنچ گئی

datetime 6  جولائی  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2900 روپے تک پہنچ گئی اور کراچی کے شہری ملک میں سب سے زیادہ مہنگا آٹا خرید رہے ہیں۔ادارہ شماریات نے بتایاکہ کراچی میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2900 روپے تک ہے، اسلام آباد، کوئٹہ اور خضدار میں20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800روپے جبکہ پشاور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2750 روپے تک پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق راولپنڈی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2747 روپے، حیدرآباد میں 2740 روپے تک اور بنوں میں20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2700روپے تک ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق سکھرمیں 20 کلو آٹے کے تھیلیکی قیمت2560، لاڑکانہ میں 2500 روپے تک، ملتان میں 2420 روپے، گوجرانوالہ اور بہاولپور میں 2400 روپے تک ہے جبکہ سیالکوٹ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2333روپے، فیصل آباد میں 2300 روپے تک ہوگئی۔ادارہ شماریات نے بتایاکہ لاہور میں 20 کلو آٹیکے تھیلے کی قیمت2250 روپے تک اور سرگودھا میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2240 روپے تک ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…