جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

سیف اللہ جھیل میں سیاحوں کی کشتی الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق

datetime 1  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقے کالام میں واقع سیف اللہ جھیل میں پیش آنے والے افسوسناک کشتی حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے،

جبکہ 4 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان کے مطابق کشتی میں مجموعی طور پر 9 افراد سوار تھے، جو ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ حادثے کے بعد جاں بحق ہونے والے پانچ افراد کی لاشیں مہوڈنڈ کے علاقے سے نکال لی گئی ہیں، جبکہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو اہلکار، پولیس اور مقامی رضاکار مسلسل کارروائیاں کر رہے ہیں۔دوسری جانب ناران میں بھی ایک خطرناک واقعہ پیش آیا، جہاں چند سیاح ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی کوشش میں اپنی ویگو گاڑی دریائے کنہار سے گزارنے لگے۔

اسی دوران گاڑی تیز بہاؤ کی زد میں آکر دریا میں بہنے لگی۔ڈی ایس پی صداقت خان کے مطابق سرگودھا سے تعلق رکھنے والے چار دوست ویڈیو بنانے کی غرض سے دریا عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ گاڑی بے قابو ہو کر پانی میں بہہ گئی۔ خوش قسمتی سے موقع پر موجود رافٹنگ ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چاروں افراد کو بحفاظت بچا لیا، جبکہ گاڑی کو دریا سے نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔پولیس حکام نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قدرتی مقامات پر سیر و تفریح کے دوران احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور صرف سوشل میڈیا ویڈیوز یا تصاویر بنانے کی خاطر اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے سے گریز کریں۔ ممنوعہ یا خطرناک مقامات پر مہم جوئی سنگین حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…