بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

بسنت پر کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے لاہور ہائی کورٹ کو صحیح تعداد بتا دی

datetime 25  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  محکمہ داخلہ کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی

ایک رپورٹ میں بسنت کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد پہلے جاری کردہ اعداد و شمار سے زیادہ ظاہر کی گئی ہے۔ تاہم رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ان اموات میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے ہونے والے واقعات شامل نہیں ہیں۔ یہ معاملہ جسٹس ملک اویس خالد کے روبرو زیرِ سماعت آیا، جہاں جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی گئی۔ دورانِ سماعت ہوم ڈیپارٹمنٹ نے عدالت میں تفصیلی رپورٹ پیش کی جس کے مطابق بسنت کے موقع پر مجموعی طور پر 17 افراد جان سے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہلاکتوں کی بڑی وجہ چھتوں اور درختوں سے گرنے کے واقعات تھے۔ اعداد و شمار کے مطابق 12 افراد چھت سے گر کر جاں بحق ہوئے جبکہ 2 افراد درخت سے گرنے کے باعث زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ مزید برآں 3 افراد کرنٹ لگنے کے باعث ہلاک ہوئے۔ عدالت نے بسنت کے انعقاد پر آنے والے سرکاری اخراجات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو نوٹسز بھی جاری کر دیے ہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…