بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

تحریک انصاف کو عمران خان کی بینائی متاثر ہونے کا خدشہ

datetime 28  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی عمران خان کی آنکھ کی وین میں خطرناک بلاکیج کے باعث بینائی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان کی دائیں آنکھ میں سی آر وی او کی تشخیص ہوئی ہے جس کے باعث آنکھ کی وین میں خطرناک بلاکیج پیدا ہو چکی ہے۔پی ٹی آئی نے بتایا کہ ڈاکٹرز کے مطابق یہ سنگین طبی مسئلہ ہے ،اس کے نتیجے میں بینائی شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ جیل انتظامیہ علاج جیل کے اندر کرانے پر بضد ہے، جبکہ ڈاکٹرز نے واضح طور پر اسے ناممکن قرار دیا ہے کیونکہ سی آر وی او کے علاج کیلئے آپریشن تھیٹر اور خصوصی طبی سہولتوں کی ضرورت ہوتی ہے، جو جیل کے اندر ممکن نہیں۔پارٹی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود ذاتی معالج کو بانی پی ٹی آئی کے معائنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔تحریک انصاف کے مطابق عمران خان کے میڈیکل چیک اپ کی درخواست اگست 2025ء سے زیر التوا ہے۔پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کی فیملی اور رفقا سے فوری ملاقات کرائی جائے اور انہیں مناسب اور فوری طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…