ہفتہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2026 

برطانیہ ، نادرا کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلیے بڑا اقدام

datetime 23  جنوری‬‮  2026 |

برمنگھم(این این آئی) قومی شناختی کارڈ بنانے اور دیگر شناختی دستاویز کی تیاری کیلئے نادرا نے برطانیہ میں موبائل رجسٹریشن ڈرائیو کا آغاز کرے گا۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے اس مہم کا باضابطہ آغاز (آج)ہفتہ سے ہوگا۔اتھارٹی کے اس اقدام کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ضروری شناختی خدمات فراہم کرنا ہے، موبائل رجسٹریشن برٹن آن ٹرینٹ، برمنگھم اور بریڈ فورڈ، ڈونکاسٹر کے مقام پر عوام کی سہولت کیلیے موجود ہوگی۔اس دوران پاکستانی شہری اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ ، نیکوپ نیز فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی تجدید اور درج کروا سکیں گے۔

نادرا نے شرکاء کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے پرانے شناختی کارڈ یا ب فارم ہمراہ لائیں تاکہ کارروائی جلد مکمل ہوسکے۔ادارے نے بتایاکہ خواتین کی سہولت کیلئے علیحدہ کاؤنٹر اور خواتین عملہ موجود ہوگا۔ نیز نادرا نے شرکاء کو پاک آئی ڈی ایپ کے استعمال کی ترغیب دی ہے جس سے رجسٹریشن کے معاملات میں مزید آسانی میسر آئے گی۔ سرکاری ملازمت کی درخواست بھی جمع کروانے کی بھی سہولت ممکن ہو گی۔نادرا کے متعلق مزید معلومات اور اپ ڈیٹس کیلئے شہری نادرا سرکاری ویب سائٹ یا واٹس ایپ چینل وزٹ کر سکتے ہیں جبکہ شکایات ان لائن پورٹل میں جمع کروائی جا سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…