بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

پہاڑی تودہ گرنے سے ملبے تلے دب کر 6 افراد جاں بحق

datetime 14  جنوری‬‮  2026 |

پشاور(این این آئی)کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ کے نواحی علاقے میں پہاڑی تودہ گرنے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔امدادی ٹیموں نے ملبے کے نیچے سے لوگوں کو نکالنے کے لیے مشین کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا۔ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق اب تک ملبے سے6 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ایک زخمی کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ ایک شخص تاحال ملبے تلے لاپتا ہے جس کی تلاش کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔جاں بحق افراد کی شناخت طلعت ولد وکیل، ایف سی والا فیاض ولد ریاض، عابد ولد پرویز، دانیال ولد ظفر علی، صابر ولد اقبال اور فراز ولد فرزند علی شامل ہیں۔ریاض علی خان عرف گوڈ ولد اعتبار خان زخمی ہیں جبکہ فیضان ولد حاجی رحمٰن اب تک ملبے کے نیچے ہیں جس کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…