جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

18 سال سے کم عمر بچوں کے والدین کو ماہانہ وظیفہ، بچوں کو مزدوری سے نکال کر تعلیم و تربیت دینے کا فیصلہ

datetime 14  جنوری‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ حکومت کی جانب سے 18سال سے کم عمر بچوں کے والدین کو ماہانہ وظیفہ فراہم کیا جائے گا تاکہ بچوں کو مزدوری سے نکال کر تعلیم و تربیت کی طرف لایا جا سکے۔حکومتی فیصلے کے تحت بچوں کو مزدوری سے نکالنے پر والدین کو مشروط مالی معاونت دی جائے گی جبکہ مالی معاونت کے بعد بچوں کیلئے تعلیمی اور فنی تربیتی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

چائلڈ لیبر کے مکمل خاتمے کیلئے ٹاسک کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں جو جامع پلان تیار کریں گی۔ اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے موجودہ قوانین میں ترامیم کیلئے سفارشات بھی طلب کر لی ہیں جبکہ کمیٹیوں کو چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے 20سے زائد ٹاسک سونپے گئے ہیں۔حکومت کی جانب سے بچوں کی ڈیجیٹل میپنگ اور جیو ٹیگنگ کی جائے گی جبکہ ہیلپ لائن اور بحالی مراکز بھی قائم کئے جائیں گے۔ سوشیو اکنامک سروے کے تحت مستحق والدین کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔حکومتی اقدامات سے ہزاروں بچوں کو مزدوری سے نجات دلانے اور ان کا مستقبل محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…