کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے شادمان ٹائون میں پولیس افسر تبسم نے گھر کے باہر بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔کراچی کے علاقے شادمان ٹائون میں پولیس افسر تبسم کی گھر کے باہر فائرنگ کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی جس میں اسے فائرنگ کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزم کی مقتولہ نازیہ سے دوسری شادی تھی۔
ایس ایس پی سینٹرل نے کہاکہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، پولیس کرائم سین پر پہنچ گئی ہے۔مقتولہ کی بیٹی نے پولیس کو بتایا کہ والدہ کے لیے آن لائن ٹیکسی بک کی تھی وہ ٹیکسی میں بیٹھ رہی تھیں کہ پولیس افسر نے کہا میرے ساتھ جارہی ہو یا نہیں، والدہ کے انکار کرنے پر فائرنگ کی گئی۔بیٹی کے مطابق مجھے بھی مارنے کی کوشش کی گئی لیکن میں اندر بھاگ گئی تھی۔ملزم پولیس افسر تبسم احمد ایس آئی یو کے تفتیشی ونگ میں تعینات ہے جسے پولیس تاحال گرفتار نہیں کرسکی ہے۔















































