اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

کراچی: 100 تولہ سونا چوری کرنے والی گھریلو ملازماؤں سے متعلق سنسنی خیز انکشافات

datetime 9  جنوری‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)محمدعلی سوسائٹی میں 100 تولہ سونا چوری کرنے والی گھریلو ملازماں سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے۔کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی میں 100 تولہ سونا چوری کی واردات کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، واردات میں ملوث گھریلو ملازمائیں عادی جرائم پیشہ اور مطلوب نکلی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بہادرآباد کی ایک اور فیملی نے دونوں ماسیوں کو شناخت کرلیا، ماسیوں نے چار مینار کے قریب گھر سے 15 تولہ سونا چوری کیا تھا لیکن نیوٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج نا کیا ناہی ماسیوں کی تلاش کی کوشش کی تھی۔

خبرکے ساتھ چلنے والی تصویر دیکھ کر فیملی نے پہنچانا، بہادرآباد کی فیملی نے دونوں ملازماؤں کو کام پر رکھا تھا، دونوں نے اپنے نام بھی دلشاد اور نادیہ ہی بتائے تھے، ماسیاں تقریبا 15 سے 16 دن تک کام کے لیے آتی رہی تھی۔5 جنوری کو خاتون کی الماری سے 15 تولہ سونا چوری کرلیا، الماری میں دراز سے بالیاں انگوٹھیاں اور دیگر زیور چوری کیا گیا، مجموعی طور پر چوری شدہ سونے کی مالیت 60 لاکھ سے زائد ہے۔واردات کے 2 روز بعد ہی ماسیوں نے محمد علی سوسائٹی میں کام ڈھونڈ لیا تھا، دو روز میں ہی 100 تولہ سے زائد سونا لوٹ کر فرار ہوئیں، پولیس کی جانب سے دونوں ماسیوں کی تلاش کا عمل شروع کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…