جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

شہباز گل نے کرتار پور رہداری کے افتتاح پر سونے کا لوٹا چوری کیا،شیر افضل مروت کا حیران کن انکشاف

datetime 8  جنوری‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے شہباز گل پر سکھ برادری کی جانب سے کرتار پور رہداری کے افتتاح پر تحفے میں ملنے والے سونے کے لوٹے کی چوری کا الزام عائد کیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے لوٹا چوروں کو رہنما بنایا ہوا ہے، شہباز گل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کے نام پر پیسے لیتے تھے، کرتار پور راہداری کے افتتاح پر سکھ برادری نے سونے کا لوٹا بطور تحفہ شہباز گل کو دیا۔

شیرافضل مروت کے مطابق شہبازگل نے بشری بی بی کو پہنچانے کے نام پر سونے کا لوٹا اٹھایا لیکن یہ لوٹا وہاں نہیں پہنچا، سونے کے لوٹے کی تصاویر بھی لی گئی تھیں، سونے کا لوٹا پیٹرولیم انڈسٹری کے ٹائیکون کو فروخت کیا گیا، شہباز گل کو سونے کے لوٹے اور 2 موبائل کی چوری پر نکالا گیا،پی ٹی آئی والوں نے لوٹا چوروں کو رہنما بنایا ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز گل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کے نام پر پیسے لیتے تھے۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کے7 ،8اکابرین کوبانی کے پاس جانے دیں توبانی حیران ہوجائیں گے، علی ظفر کے بغض میں علامہ راجہ ناصر عباس کو لایاگیا، بیرسٹرگوہر،اسدقیصر کے بغض میں محموداچکزئی کو لایاگیا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…