جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

راولپنڈی،ماں اور بیٹی کی نازیبا تصاویر وائرل کرکے ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

datetime 7  جنوری‬‮  2026 |

راولپنڈی(این این آئی)نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے دو مختلف کاروائیوں میں خود کو ایس ایس پی ظاہر کرکے شہری سے رقم ہتھیانے جبکہ خاتون اور اسکی بیٹی کی نازیبا تصاویر وائرل کرکے انھیں حراساں کرنے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے۔حکام کے مطابق ملزمان وقاص علی اور سعدی احمد نے خود کو ایس ایس پی راولپنڈی سہیل ظاہر کر کے شہری کو واٹس ایپ کے ذریعے گمراہ کن معلومات دے کر 1 لاکھ 25 ہزار روپے کا فراڈ کیا۔انکوائری کی گئی تو ملزمان پر الزامات ثابت ہوئے جس پر انھیں گرفتار کرکے پیکا ایکٹ کی دفعات سمیت فراڈ و دھوکا دہی کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

دوسرے واقعہ میں این سی سی آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزم محمد اویس کو گرفتار کر لیا۔ملزم پر الزام تھا کہ اس نے خاتون اور اس کی والدہ کی نازیبا تصاویر وائرل کیں اور واٹس ایپ گروپس میں غلیظ کیپشنز کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جبکہ خاندان کے افراد کو واٹس ایپ گروپس میں شامل کر کے ذہنی اذیت دی گئی۔انکوائری مکمل کرکے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا،سب انسپکٹر شہروز ریاض کی سربراہی میں تفتیش جاری ہے جس میں انکشافات کی توقع ہے۔



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…