جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

کراچی میں بارود بھرا ٹرک پکڑے جانے کے بعد کئی خواتین گرفتار

datetime 6  جنوری‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی) بلدیہ سے بارود بھرا ٹرک پکڑے جانے کے بعد گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر کئی خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ سے دھماکا خیز مواد برآمد ہونے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ذرائع نے بتایا گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ، حراست میں لیے گئے افراد میں خواتین بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان شہر کے مختلف علاقوں سے خریدا گیا تھا، جبکہ ہائی ایکسپلوزو مواد انتہائی مہارت سے تیار کیا گیا تھا، جسے ڈیفیوز کرنے میں مشکلات پیش آئیں۔

ذرائع نے کہا کہ ڈیفیوز کرنے والے افسران نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر نہ صرف بم کو ناکارہ بنایا بلکہ ارد گرد کی آبادی کو بھی بچایا۔ذرائع نے مزید بتایا گیا ہے کہ ملزمان کی جانب سے دہشت گردی کے لیے کئی ماہ سے منصوبہ بندی جاری تھی اور وہ شہر کی معاشی سرگرمیوں کو سبوتاژ کرنا چاہتے تھے۔پولیس کے مطابق کراچی کے مخصوص علاقوں میں مشکوک افراد کی نقل و حرکت کی نگرانی بھی جاری ہے، جبکہ تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…