مکو آ نہ(این این آئی)سوشل میڈیا کے ذریعے قائم ہونے والی دوستی ایک اور سنگین جرم پر منتج ہو گئی، جہاں ایک نوجوان پر 24 سالہ لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملزم علی حسن کا دو سال قبل حسن پورہ کی رہائشی لڑکی سے سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا تھا۔
الزام ہے کہ 10 دسمبر 2025 کو ملزم نے دھوبی گھاٹ کے قریب واقع ایک کیفے میں لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تاہم ملزم تاحال فرار ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔














































