سرگودھا (این این آئی)سرگودھا میں شادی کا جھانسہ دے کر دلہے کو لوٹ لیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ سرگودھا کے علاقے قصبہ مٹھہ لک میں پیش آیا جہاں شادی کا جھانسہ دیکر دلہے کو لوٹ لیا گیا۔دلہا کے مطابق نکاح ہوا، مٹھائی بٹی اور پھر مجھے نشہ آور مٹھائی کھلائی گئی جس سے میں بے ہوش ہوگیا، ہوش میں آنے پر دلہن، اس کا بھائی اور رشتہ کروانے والی خاتون غائب تھی۔
دلہا نے کہاکہ شادی کرانے کے عوض 1 لاکھ 50 ہزار اور نکاح کے 20 ہزار روپے دئیے تھے۔پولیس کے مطابق دلہن، اس کے مبینہ بھائی عمر حیات اور رشتہ کروانے والی خاتون شاہدہ پروین پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں، فراڈیوں کے گروہ کو جلد گرفتار کیا جائیگا۔














































