اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستانی شہری سے پسند کی شادی کرنیوالی بھارتی خاتون سربجیت کور کو بھارت واپس بھیجنے کیلئے واہگہ بارڈرپہنچادیاگیا۔
’’جیو نیوز ‘‘ نے رینجرز ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستانی شہری سے پسندکی شادی کرنے والی بھارتی خاتون کو پریڈ کے بعد واہگہ کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔
خیال رہے کہ سربجیت کور 4 نومبر کو سکھ یاتریوں کے جتھے کے ہمراہ پاکستان آئی تھی اور وہ ویزے کی میعاد 13 نومبر تک تھی لیکن وہ واپس بھارت نہیں گئیں۔















































