جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

شدید دھند کا راج، موٹر وے کے متعدد سیکشنز ٹریفک کیلئے بند

datetime 5  جنوری‬‮  2026 |

لاہور(این این آئی)سینٹرل ریجن میں شدید دھند کے باعث مختلف موٹرویز اور قومی شاہرات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو ئی ہے جس کے پیشِ نظر موٹروے پولیس نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اہم موٹرویز کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق لاہور ملتان موٹروے ایم تھری دھند کے باعث مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے،اسی طرح بڑی گاڑیوں کے لیے موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کے باعث بند رہی،موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک اور موٹروے ایم فائی ملتان سے روہڑی تک بھی دھند کی وجہ سے بند رہی۔ترجمان کے مطابق موٹرویز کی بندش کا مقصد کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچاؤ اور عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ قومی شاہرات پر بھی صورتحال تشویشناک ہے،اوکاڑہ، ساہیوال اور میاں چنوں کے علاقوں میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے جبکہ خانیوال، ملتان، لودھراں، بہاولپور اور صادق آباد میں بھی حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے۔ترجمان کے مطابق کئی مقامات پر حدِ نگاہ 50 سے 100 میٹر تک محدود ہے۔موٹروے پولیس نے روڈ یوزرز کو ہدایت کی کہ لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔شہریوں کو مشورہ دیا گیا کہ ممکن ہو تو دن کے اوقات میں سفر کریں، کیونکہ دھند کے دوران صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفری حالات نسبتاً محفوظ ہوتے ہیں۔ڈرائیور حضرات کو فوگ لائٹس کے لازمی استعمال، تیز رفتاری سے اجتناب اور آگے چلنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھنے کی تلقین کی گئی ہے۔ ہدایت کی گئی کہ کسی بھی رہنمائی یا مدد کے لیے شہری موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…