بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

لیاری گینگ وار کے سابقہ کمانڈر رحمان ڈکیت کا بھتیجا ساتھی سمیت گرفتار

datetime 5  جنوری‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)لیاری میں گینگ وار کے سابقہ کمانڈر رحمان ڈکیت کے بھتیجے کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ملزمان کو دورانِ واردات لیاری کلاکوٹ سے گرفتار کیا گیا، اسلحہ و چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق ضلع سٹی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے بدنام زمانہ کمانڈر رحمان ڈکیت کے بھتیجے کو ساتھی سمیت دورانِ واردات رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ملزمان کو تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا، جہاں وہ مبینہ طور پر واردات میں مصروف تھے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت حارث اور راشد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ترجمان ایس ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزم حارث لیاری گینگ وار کے سابقہ کمانڈر رحمان ڈکیت کا بھتیجا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،راؤنڈز اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی۔پولیس کے مطابق برآمد موٹر سائیکل چھیننے کا مقدمہ پہلے ہی تھانہ کلاکوٹ میں درج ہے۔ ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق دونوں ملزمان اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…