نوشہرہ (این این آئی)نوشہرہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شادی کی خوشی میں بیٹے کی ہوائی فائرنگ سے باپ جاں بحق ہوگیا ۔پولیس حکام کے مطابق ملزم نے شادی میں ہوائی فائرنگ کی جس سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاش اور زخمیوں کو پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ سے گریز کیا جائے کیونکہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتے ہیں۔27 دسمبر 2025 کو قبائلی ضلع خیبر کے جمرود کے علاقے سور کمر میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ میں دولہا جاں بحق ہوگیا تھا۔
شادی کی تقریب میں روایتی ہوائی فائرنگ کی جا رہی تھی کہ اسی دوران فائر ہونے والی گولی دولہا اسد کو لگ گئی جو شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔دولہا اسد کا تعلق افغانستان سے تھا۔ واقعے میں دو دیگر افراد بھی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر جمرود سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی تھی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے تھانہ جمرود منتقل کیا تھا۔علاقہ مکینوں اور لواحقین نے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا تھا۔















































