منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

سال 2025 میں کن نامور پاکستانی شخصیات کی طلاقیں ہوئیں؟ فہرست سامنے آگئی

datetime 30  دسمبر‬‮  2025 |

لاہور( این این آئی)2025 میں کئی معروف جوڑوں کی علیحدگی ہوئی ۔سال 2025 جہاں پاکستان میں بڑی تبدیلیوں کاحامل رہا،وہیں شوبزاورکھیلوں سیوابستہ نامورشخصیات کی نجی زندگیوں میں بھی غیرمعمولی اتارچڑھا ئودیکھنے میں آیا،رواں برس متعدد معروف جوڑوںکی علیحدگیوں نے مداحوں کو افسردہ کر دیا۔سابق قومی کرکٹر عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی علیحدگی رواں سال کی سب سے زیادہ زیر بحث خبر رہی،عماد وسیم کی جانب سے علیحدگی کے اعلان کے بعد ان کی اہلیہ ثانیہ نیسوشل میڈیا پر سنگین الزامات عائدکرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ انکا گھر ایک تیسری شخصیت کی مداخلت کی وجہ سے اجڑ گیا۔

گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی، جنہیں سوشل میڈیا پر ایک مثالی جوڑی قرار دیا جاتا تھا نے اس سال اپنی منگنی ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا، شادی کے منتظر مداح اس وقت صدمے سے دوچار ہوئے جب دونوں فنکاروں نے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا تاہم علیحدگی کی حتمی وجوہات کو نجی رکھا گیا۔بیباک اداکاری کے لیے مشہور مہربانو کی شادی سے متعلق کئی ماہ سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ خود اداکارہ نے کیا، ایک حالیہ سیشن میں مداح کے سوال پر انہوں نے تصدیق کی کہ وہ اب شادی شدہ نہیں ہیں۔ مہربانو نے 2022 میں شاہ رخ کاظم علی سے شادی کی تھی لیکن 2025 کے وسط میں انسٹاگرام سے تصاویر ہٹانے کے بعد ان کی طلاق کی خبریں گرم تھیں۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ خوشبو نے رواں برس اداکار ارباز خان سے اپنی راہیں جدا کر لیں۔ ایک انٹرویو میں خوشبو نے سابق شوہر پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مشکل وقت میں ارباز خان نے ان کا ساتھ نہیں دیا جس کے باعث ان کے لیے اس رشتے کو برقرار رکھنا ناممکن ہو گیا تھا۔معروف ٹک ٹاکر سحرحیات اورسمیع رشیدکی طلاق بھی 2025 کی بڑی خبروں میں شامل رہی۔ 2024 میں پہلی اولاد کی پیدائش کے بعد مداحوں کو امید تھی کہ ان کے تعلقات بہتر ہوں گے،لیکن رواں برس دونوں نے قانونی طور پرعلیحدگی اختیارکرلی۔اداکارہ اور مصنفہ میرا سیٹھی نے بھی ستمبر 2025 میں اپنے شوہر بلال صدیقی سے علیحدگی کی تصدیق کی، میرا سیٹھی جو اپنی بیباک گفتگو اور قلمی صلاحیتوں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں نے اس مشکل دور کو اپنی زندگی کا ایک شخصی سفر قرار دیتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا کہ اب ان کی راہیں جدا ہو چکی ہیں۔

اداکارہ شرمین حنا رضوی جنہوں نے چند سال قبل ہی عمار احمد سے شادی کی تھی نے بھی رواں برس اپنی علیحدگی کا باقاعدہ اعلان کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا کہ ان کے درمیان کچھ ایسے اختلافات تھے جنہیں حل کرنا ناممکن ہو گیا تھا، جس کے بعد دونوں نے باہمی رضامندی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک کی دنیا کے مقبول جوڑے ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی علیحدگی نے بھی رواں برس کافی سرخیاں بٹوریں۔ دونوں نے انسٹاگرام سے ایک دوسرے کی تصاویر ہٹانے کے بعد مداحوں کو باقاعدہ طور پر اپنی راہیں جدا کرنے کی اطلاع دی، جس پر ان کے فالوورز نے کافی افسوس کا اظہار کیا۔اداکارہ انوشے عباسی نے رواں برس اپنی نجی زندگی سے متعلق ایک بڑا انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی طلاق دراصل چھ سال قبل ہو چکی تھی لیکن انہوں نے اس معاملے کو اپنی نجی زندگی تک محدود رکھا اور اب جا کر اس کی عوامی سطح پر تصدیق کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…