کراچی (این این آئی)محکمہ تعلیم سندھ نے اعلی تعلیم کے خواہشمند طلبا کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالرشپ کا اعلان کر دیا۔محکمہ تعلیم کے ترجمان کے مطابق گریجویٹ، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی امیدواروں کیلئے اسکالرشپ دستیاب ہو گی۔ اسکالرشپ کیلئے سندھ کا ڈومیسائل اور شناختی کارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ امیدوار کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے میرٹ پر پورا اترنا اورانگریزی زبان میں مہارت بھی ضروری ہے۔ترجمان کے مطابق شارٹ لسٹ امیدواروں کے نام انٹرویو کے بعد فائنل کئے جائیں گے، اسکالرشپ بلاول بھٹو اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے حالیہ آکسفورڈ دورے کے تناظر میں دی جا رہی ہے۔















































