بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

اسلام آباد پولیس کا افسر خاتون ڈاکٹر کو ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث نکلا

datetime 24  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد پولیس کا افسر خاتون ڈاکٹر کو ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث نکلا جسے انکوائری کے بعد نوکری سے برخاست کردیا گیا۔گزشتہ دنوں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ڈاکٹر کا ویڈیو بیان سامنے آیا جس میں اس نے ایک پولیس افسر اور ان کے دوست پر انہیں ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا اور پولیس افسران سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی تھی اور اس حوالے سے کارروائی کی درخواست دائر کی تھی اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ خاتون ڈاکٹر کی سب انسپکٹر کے خلاف درخواست پر انکوائری مکمل کرلی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے سب انسپکٹر کو نوکری سے برخاست کردیا، مزید قانونی کارروائی کیلئے ضابطے کے مطابق خاتون ڈاکٹر سے درخواست کیلئے رابطہ کر لیا گیا ہے تاکہ قانون کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔بیان میں ڈی آئی جی اسلام آباد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس میں خود احتسابی کا منظم اور مضبوط عمل موجود ہے، اسلام آباد پولیس خدمت خلق کے جذبے سے قانون کی بالادستی کیلیے مصروف عمل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…