ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

ایبٹ آباد،گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق، ویڈیو سامنے آگئی

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

ایبٹ آباد(این این آئی)ایبٹ آبادمیں گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے حادثے میں طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تھانہ بگنوتر کی حدود میں واقع بیرن گلی کے قریب ایک گاڑی (کیری ڈبہ) خوفناک حادثے کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔عینی شاہدین کے مطابق بیرن گلی سے ایبٹ آباد آنے والی یاسر خلیل کی گاڑی (کیری ڈبہ) کھڑی کے مقام پر ایک ہزار فٹ سے زائد گہری کھائی میں جا گری۔

حادثے میں 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جن میں 2 انٹر کی طالبات بھی شامل تھیں جو امتحان دینے ایبٹ آباد جا رہی تھیں۔جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور بیٹا ذوالفقار اور زبیر، 2 سگی بہنیں دختران شبیر احمد، ڈرائیور یاسر خلیل اور اختر شامل ہیں۔کھائی زیادہ گہری ہونے کے باعث لاشوں کو نکالنے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں جب کہ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ حادثے کو چند گھنٹے سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود ریسکیو کی ٹیموں کے موقع پر نہ پہنچنے پر علاقے میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…