جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

بیوی کا حق نان نفقہ ازدواجی تعلقات یا رخصتی سے مشروط نہیں: سپریم کورٹ

datetime 12  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آبا د(این این آئی)سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں قرار دیا ہے کہ بیوی کاحق نان نفقہ ازدواجی تعلقات یا رخصتی سے مشروط نہیں اور نہ ہی یہ شوہر کی صوابدید ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے بیوی کے نان نفقہ سے متعلق کیس کا 15 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ منسوخ کرتے ہوئے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے میں استعمال زبان پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

عدالت نے کہا کہ ایسی زبان استعمال کریں جو خواتین کی برابر قانونی حیثیت کی توثیق پر مبنی ہو، فیصلے دقیانوسی سوچ سے گریز اور رواداری کے فروغ پر مبنی ہونے چاہئیں۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بیوی کاحق نان نفقہ ازدواجی تعلقات یا رخصتی سے مشروط نہیں اور نہ ہی شوہر کی صوابدید ہے، نان و نفقہ کا حق نکاح کیساتھ شروع ہوتاہے اور اس کی پابندی قانونی فریضہ ہے۔ 2 رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ازدواجی تعلقات سے مشروط کرنا حق نان نفقہ کومتاثر کرتا ہے، ازدواجی تعلقات سے نان نفقہ مشروط کرنا شوہرکو مالی ذمہ داری سے بچنے کاموقع دیتا ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…