جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان میںبارشوں کے موسم میں سیاحت پر پابندی کی تجویز

datetime 26  اگست‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے بارشوں کے موسم میں سیاحت پر پابندی کی تجویز دے دی۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ہمارے ہاں 200ملی میٹر بارش ہو تو وہ ایک آفت بن جاتی ہے، بارشوں کے موسم میں 2، 3 ہفتے تک سیاحت پر پابندی ہونی چاہیے، چین کے پاس ایسی ٹیکنالوجی ہے جو 12 ماہ پہلے ڈیزاسٹر بتادیتی ہیں اور ہم نیبھی ڈیزاسٹر کے حوالے سے ویسا سسٹم بنالیا ہے، ہمیں ڈیزاسٹر سے پہلے کام کرنا چاہیے کیونکہ ڈیزاسٹر سے پہلے ایک ڈالر کی مدد بعد کے 11 ڈالر سے بہتر ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو قومی سلامتی کے طور پر دیکھا جائے، بدقسمتی سے ہماری آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے، ایسیہی آبادی بڑھتی رہی تو 2050 تک ہم تیسرا بڑا ملک جائیں گے۔ اس موقع پر چیئرمیں پی اے سی جنید اکبر نے سوال کیا کہ آپ کی تیاری سے تو یہ لگ رہا ہیکہ لاشیں کیسے نکالنی ہیں روڈ کیسے بنانے ہیں، ہماری رہنمائی کریں گے آئندہ کیسے بچاسکتا ہے اس کی کیا تیاری ہے جس کا گھر تباہ ہوگیا اس کو آٹے اور خیمے ملنے سے کیا ہوگا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ اس وقت بہاولنگر سے سلیمانکی کی طرف سیلاب آرہا ہے، ہم نے بونیر اور دیگر علاقوں میں کئی لوگوں کو پہلے بچایا، ہم نے کپیسٹی سے زیادہ سیاحوں کو نہ آنے کے بھی ہدایات جاری کیں، لوگ وارننگ کے باوجود نہیں رکتے، بارشوں کے موسم میں دو سے تین ہفتے تک سیاحت پر پابندی ہونی چاہیے۔

ممبر کمیٹی ثناء اللہ مستی خیل نے کہا کہ ہم نے سنا ہے باہر سے ارلی وارننگ سسٹم کیلیے پیسے آئے تھے، پھر وہ پیسے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ڈال دیے گئے تھے، مجھیاختیار ملاتو ارلی وارننگ سسٹم بینظیر انکم میں منتقل کرنے والوں کے خلاف ایف آئی درج کراؤں گا۔ اجلاس کے دوران سینیٹر افنان اللہ نے سوال کیا کہ ابھی جو سیٹلائٹ بھیجی ہے کیا اسے بھی ریموٹ سینسنگ کیلئے استعمال کریں گے؟ چیئرمین این ڈی ایم اے نے جواب دیا کہ 370 سیٹلائٹس کی معلومات ہمارے پاس آتی ہیں، ناسا اور یورپی سیٹلائٹس سے معلومات بھی ہمیں آتی ہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…