اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع ایک عمارت میں پٹاخوں کے گودام میں اچانک دھماکہ ہوا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کے اہلکار فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ طارق کے مطابق، اس واقعے میں 25 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 17 کو جناح اسپتال اور 10 کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ جناح اسپتال میں 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں قریبی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا اور اطراف کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔عمارت میں موجود میڈیکل آلات کی دکانوں میں رکھے گئے آکسیجن سلنڈرز کو حفاظتی اقدامات کے طور پر وہاں سے ہٹا دیا گیا ہے۔