منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

ملک کے بیشتر علاقوں میں 19 تا 22 اگست مزید بارشوں کی پیشگوئی

datetime 20  اگست‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں 19 تا 22 اگست بارشوں کی پیشگوئی کردی۔رپورٹ کے مطابق سندھ، بلوچستان میں موسلادھار بارشیں ہو سکتی ہیں، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بھی طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔19 سے 22 اگست کے دوران راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، گجرات، فیصل آباد، سرگودھا اور ملحقہ علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے، پشاور، ایبٹ آباد، سوات، دیر، مانسہرہ اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔

کوئٹہ، زیارت، لورالائی، خضدار اور سبی سمیت کراچی، حیدرآباد، بدین اور ٹھٹھہ میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، لاہور، راولپنڈی، پشاور اور کراچی کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔19 سے 22 اگست کے دوران ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے، بلوچستان اور سندھ میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔انتظامیہ کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے، سیاحوں اور مسافروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کسان حضرات فصلوں اور کھلی جگہ پر رکھے سامان کو بارش سے محفوظ رکھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…