جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

خیبر پختونخوا میں سیلابی صورتحال سے مزید 45 افراد جاں بحق

datetime 19  اگست‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں نے مزید تباہی مچا دی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 358 تک جا پہنچی۔مشیر صحت احتشام علی کے مطابق سیلاب سے ایک دن میں 45 ہلاکتیں اور 33 زخمی رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ محکمہ صحت متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور فلش فلڈ سے اب تک 358 اموات اور 181 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ ہلاکتوں کے یہ واقعات سوات، بونیر، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ، دیر لوئر، بٹگرام اور صوابی سمیت کئی اضلاع میں پیش آئے۔اعداد و شمار کے مطابق جاں بحق افراد میں 287 مرد، 41 خواتین اور 30 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 144 مرد، 27 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔ مجموعی طور پر 780 مکانات متاثر ہوئے ہیں جن میں 431 جزوی طور پر اور 349 مکمل طور پر تباہ ہوئے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ضلع بونیر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 225 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ 17 سے 19 اگست کے دوران شدید بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ موجودہ بارشیں وقفے وقفے سے 21 اگست تک جاری رہ سکتی ہیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…