اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گلگت بلتستان کے مشہورسیاحتی مقام بابوسرٹاپ پر جولائی کے مہینے میں غیر معمولی برفباری کے بعد علاقے کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔
موسم کی غیرمتوقع تبدیلی کے باعث مقامی افراد اورسیاح حیرت زدہ ہو گئے، برفباری کے بعد بابوسر ٹاپ کا منظر دلفریب ہوگیا جس سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے خوب لطف اٹھایا۔
ضلعی انتظامیہ نے برفباری کے باعث ممکنہ پھسلن اورسرد موسم کے پیش نظرسیاحوں کواحتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
بابوسرٹاپ جانے والی سڑکوں پرٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے مشینری تعینات کردی گئی ہے۔