بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

گلگت بلتستان میں سیلاب میں لاپتا سیاحوں کے لیے سرچ آپریشن جاری، 5 افراد کی لاشیں مل گئیں

datetime 22  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے طوفانی ریلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں سیاحوں کی متعدد گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔ اب تک 5 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جب کہ 4 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق، لاپتہ سیاحوں کی تلاش کے لیے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں، تاہم اندھیرے اور دشوار گزار راستوں کے باعث رات کو آپریشن میں مشکلات پیش آئیں۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت، فیض اللہ فراق نے تصدیق کی کہ سرچ آپریشن میں پاک فوج کے جوان بھی شریک ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ مقامی افراد اور سرکاری اداروں کی مدد سے اب تک 200 سے زائد سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، جب کہ تھک بابوسر کے علاقے میں مقامی لوگوں نے درجنوں سیاحوں کو اپنے گھروں میں پناہ دی۔ سیاحوں کی سہولت کے لیے تمام ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز عارضی طور پر مفت کھول دیے گئے ہیں۔فیض اللہ فراق نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ حالات کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، کیونکہ دیامر میں بابوسر روڈ اور شاہراہِ ریشم کے متعدد مقامات بند ہو چکے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے خیمے اور راشن کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔دوسری جانب، دیامر میں کلاؤڈ برسٹ اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب قراقرم ہائی وے کئی جگہوں سے منقطع ہو چکی ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین کی ہدایت پر این ایچ اے کی ٹیمیں سڑکوں کی بحالی میں مصروف ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…