لاہور( این این آئی)قتل کے مقدمہ کا مفرور اشتہاری 30سال بعد گرفتار کر لیا گیا ۔ترجمان کے مطابق سی سی ڈی جھنگ نے اٹھارہ ہزاری کے علاقہ سے مقدمہ قتل کے مفرور اشتہاری کو گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزم 30سال قبل ڈیرہ غازی خان میں ایک شہری کو قتل کرکے فرار ہو گیا تھا ،ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے مبینہ طور پر اپنی شناخت تبدیل کروا رکھی تھی،ملزمنے شناختی کارڈ پر اپنا نام منظور حسین سے تبدیل کرکے محمد علی کروا لیا تھا،ملزم ڈیرہ غازی خان میں قتل سمیت درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔
سی سی ڈی ساہیوال نے بھی 18سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر لیا،اشتہاری ملزم محمد حنیف 18سال قبل پولیس اسٹیشن غازی آباد میں شہری کو قتل کر کے فرار ہو گیا تھا۔