جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

بیوہ خاتون کے گھر سے 30 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات چوری کا معمہ حل

datetime 17  جولائی  2025 |

لاہور (این این آئی) ساندہ میں بیوہ خاتون کے گھر سے چوری کی واردات میں 30لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چرانے کا معمہ حل کرلیا گیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے خصوصی ٹاسک پر مرکزی ملزمہ سمیت 3خواتین کو پاکپتن سے گرفتار کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ساندہ حسن زاہد نے پولیس ٹیم کے ساتھ کارروائی کرکے خواتین ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹان کے مطابق مرکزی ملزمہ مدعیہ کے نجی ٹیوشن سینٹر میں بطور ٹیچر فرائض سرانجام دے رہی تھی، اسی دوران ملزمہ نے گھر کی چابی چرا کر اس کی ڈپلیکیٹ چابی بنا لی۔پولیس کے مطابق گھر والوں کی عدم موجودگی میں ملزم خواتین ڈپلیکیٹ چابی کی مدد سے گھر میں داخل ہوئیں اور 10تولہ طلائی زیورات اور نقدی چوری کرکے فرار ہوگئی تھیں۔ملزم خواتین کو سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کروا کر ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…