اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

سانحہ دریائے سوات،14 افسران کے خلاف کارروائی کی منظوری، نام سامنے آگئے

datetime 12  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سانحہ دریائے سوات کی انکوائری رپورٹ میں غفلت کے مرتکب قرار دیے گئے افسران کے خلاف کارروائی کی منظوری دے دی ہے، جس پر جلد عمل درآمد کا امکان ہے اور مذکورہ افسران کے نام بھی سامنے آگئے ہیں ذرائع کے مطابق مذکورہ افسروں کے خلاف تادیبی کاروائی 60 دنوں کے اندر تمام ضابطے پورے کرتے ہوئے عمل میں لائی جائے گی، وزیراعلیٰ کو پیش کردہ 63 صفحات پر مشتمل رپورٹ کے مطابق جن افسروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے ان میں سابق ڈپٹی کمشنر شہزاد محبوب بھی شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریلیف اور ہیومن ریسورس احسان الحق، پراجیکٹ ڈائریکٹر جاوید اقبال خٹک، محکمہ آب پاشی کے افسران سید سلیمان، انعام اللہ، فیض علی خان او ٹی ایم او بابوزئی نثارعلی کے خلاف بھی کاروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق ڈی جی ریسکیو 1122 شاہ فہد، محمدسعدخان ضلعی ایمرجنسی افسر، عنایت اللہ خان کنٹرول روم انچارج کے خلاف بھی کاروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مذکورہ افسروں کے علاوہ غوطہ خوروں اور ڈرائیوروں کے خلاف بھی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے اور وزیراعلیٰ نے منظوری دے دی ہے، جس پر عمل درآمد تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد کیا جائے گا۔یاد رہے کہ صوبائی انسپکشن ٹیم نے سانحہ سوات پر انکوائری رپورٹ تیار کر کے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کو پیش کر دی ہے، جس میں نظام کی خامیوں، غفلت کے مرتکب سرکاری عہدیداروں کی نشان دہی کی گئی ہے۔سانحہ سوات کی 63 صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ میں ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے نظام میں موجود خامیوں کی نشان دہی اور ان خامیوں اور کوتاہیوں کو دور کرنے کے لئے اقدامات بھی تجویز کیے گئے ہیں۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…