اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا کے سرکاری اداروں کی درجنوں گاڑیاں لاپتہ، محکمے لاعلم

datetime 12  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا کے اہم سرکاری اداروں کی درجنوں قیمتی گاڑیاں پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی ہیں جبکہ متعلقہ محکمے ان کی موجودگی یا استعمال سے مکمل لاعلم نکلے۔ لاپتہ گاڑیوں میں پک اپس، جیپس، وینز اور موٹرسائیکلز شامل ہیں، جو مختلف سرکاری منصوبوں کے لیے مختص کی گئی تھیں۔ذرائع کے مطابق گمشدہ گاڑیوں کا تعلق محکمہ زراعت، فنانس، نیشنل بینک، اور لائیوسٹاک سمیت دیگر اہم اداروں سے ہے۔ سب سے تشویشناک پہلو یہ ہے کہ متعدد گاڑیاں سرکاری ریکارڈ سے ہی غائب ہیں، یعنی ان کا کوئی باضابطہ اندراج موجود نہیں یا فہرستوں سے نکال دیا گیا ہے۔

محکموں نے گاڑیوں کی تلاش کے لیے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ سے مدد طلب کر لی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ضم اضلاع میں پراجیکٹس کے لیے دی گئی کچھ گاڑیاں بندوبستی علاقوں میں استعمال ہو رہی ہیں، جبکہ ان کے استعمال کی قانونی اجازت موجود نہیں۔سیکرٹری لائیواسٹاک نے اس سنگین بے ضابطگی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور غفلت یا بدنیتی ثابت ہونے پر سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ذرائع کے مطابق لاپتہ گاڑیوں کا اسکینڈل وسیع پیمانے پر بدعنوانی اور سرکاری املاک کے غیر قانونی استعمال کی طرف اشارہ کرتا ہے، جس پر مزید انکشافات متوقع ہیں۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…