ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

جعلی سرکاری آفیسر بن کر آئس سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار

datetime 12  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور میں سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی سرکاری آفیسر بن کر منشیات فروشی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم عمران کو اسنیپ چیکنگ کے دوران اس وقت پکڑا گیا جب وہ نیلی بتی اور سبز نمبر پلیٹ لگی نجی گاڑی میں سوار تھا۔پولیس کے مطابق ملزم نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کر رکھا تھا اور جعلی شناخت کے ذریعے منشیات کی ترسیل کرتا تھا۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران پولیس نے سیٹ کے نیچے چھپایا گیا 100 گرام آئس کا پیکٹ برآمد کر لیا۔

ابتدائی تفتیش میں ملزم عمران نے اعتراف کیا کہ وہ خود کو سرکاری آفیسر ظاہر کر کے مختلف علاقوں میں آئس کی ڈیلوری دیتا تھا۔ ملزم کا تعلق ضلع وہاڑی سے ہے اور وہاں کی پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق عمران اپنے آبائی علاقے میں فراڈ اور چوری جیسے سنگین جرائم میں بھی ملوث رہا ہے۔ سِول لائن پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے انویسٹیگیشن وِنگ کے حوالے کر دیا ہے تاکہ مزید تفتیش کی جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…