مکوآنہ(این این آئی )فیصل آباد سائبر اسکینڈل، گرفتار 73 غیر ملکیوں کو بے دخل کرنے کی کاروائی کا آغاز۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی ہیڈ کوارٹر کا قائم مقام چارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عثمان کو دے دیا گیا ہے۔ دوسری پیشرفت میں 73 غیر ملکیوں جن میں مرد اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ بیشتر کا تعلق چین سے ہے ان کو ان کے اپنے ممالک میں بے دخل کرنے کی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔