لاہور(این این آئی) نواب ٹائون پولیس نے کاروائی کر کے شراب کی سپلائی لیکر جانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا ۔ نواب ٹائون پولیس نے دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر ملزمہ شہناز بی بی کو گرفتار کیا، ملزمہ شراب کی ترسیل کے لیے موٹر سائیکل کا استعمال کر رہی تھی ۔ ملزمہ کے قبضہ سے 97بوتلیں شراب برآمد ہوئیں ۔
ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے بتایا کہ ملزمہ لاہور کے مختلف مقامات پر شراب کی سپلائی کر رہی تھی ، ملزمہ شاپر میں ڈال کر سواری کے لیے موٹر سائیکل کا استعمال کرتی ،ملزمہ شہناز بی بی کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے شراب کی ترسیل ناکام بنانے پر ایس ایچ او نواب ٹان اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ انسداد منشیات فروشی کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔