جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

شوہر نے بیوی کو تیزاب پلاکر قتل کردیا

datetime 9  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے کورنگی بلال کالونی میں شوہر نے سفاکیت کی حدیں پار کردی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں شوہر نے اپنی بیوی دو بیٹیوں کی ماں کو مبینہ طور پر تیزاب پلا کر قتل کردیا۔نور عائشہ نامی خاتون کو جمعرات کو جناح اسپتال منتقل کیا تھا، تشویشناک حالت میں پہنچنے والی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی تھی جس کے بعد کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا ہے۔

نور عائشہ کے والد نے شوہر ایوب اور دیور رفیق پر تیزاب پلاکر مار ڈالنے کا الزام لگایا ہے، والد نے اپنے بیان میں کہا کہ مقتولہ نور عائشہ کی شادی 7 سال قبل ایوب سے ہوئی تھی نور عائشہ کی دو کمسن بیٹیاں 4 سالہ مصباح 2 سالہ عربو بھی ہیں۔والد کا کہنا ہے کہ داماد ایوب مختلف خواتین سے اپنے تعلقات رکھتا تھا، والد نے الزام لگایا کہ داماد کے ناجائز تعلقات پر اکثر جھگڑے ہوتے تھے، 4 جولائی کو اطلاع ملی داماد اور اس کے بھائی نے بیٹی کو تیزاب پلادیا تیزاب پلانے اور مارپیٹ کے بعد بیٹی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔والد نے کہا کہ بیٹی دوران علاج انفیکشن ہونے کی وجہ سے دم توڑ گئی، مقدمے کے متن کے مطابق ڈاکٹروں نے تیزاب کی وجہ سے انفیکشن اور موت کی تصدیق کی ہے، پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…