بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

راولپنڈی،ٹینس بالز میں منشیات چھپا کر بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

datetime 9  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر 4 علیحدہ کارروائیوں میں 240.915 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی، جن کی مالیت ایک کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے، جب کہ 3 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔پہلی کارروائی گلبرگ لاہور میں واقع ایک کوریئر آفس پر کی گئی، جہاں پرتگال بھیجے جانے والے ایک پارسل میں موجود ٹینس بالز کے اندر 365 گرام آئس چھپائی گئی تھی، جسے برآمد کر لیا گیا۔

دوسری کارروائی داتا دربار لاہور کے قریب کی گئی، جہاں ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران 2 کلو گرام آئس اور 150 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔ اس کارروائی میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔تیسری کارروائی وزیرآباد روڈ پر سمبڑیال کے قریب کی گئی، جہاں ایک ملزم کے قبضے سے 3.6 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔چوتھی اور سب سے بڑی کارروائی بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے غیر آباد علاقے میر جٹ میں عمل میں آئی، جہاں اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 234.8 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔اے این ایف حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور تفتیش کا عمل جاری ہے، جس کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں۔ فورس کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف ملک گیر مہم بلاامتیاز جاری رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…