منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

موسلادھار بارشیں، تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

datetime 8  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پنجاب بھر میں موسلادھار بارشوں کے پیش نظر وزیراعلی مریم نواز شریف نے تمام متعلقہ اداروں کو فوری طور پر ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔وزیراعلی پنجاب نے واسا، پی ڈی ایم اے، لوکل گورنمنٹ، ریسکیو 1122 اور ٹریفک پولیس کو فیلڈ میں موجود رہنے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی ہدایت جاری کی ہے۔

انہوں نے انتظامیہ اور واسا کے افسران کو خود فیلڈ میں نکل کر نکاسی آب کے اقدامات کی نگرانی کا حکم دیا جبکہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کی مسلسل مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے ٹریفک پولیس کو ٹریفک پلان جاری کرنے اور شہریوں کو متبادل راستوں سے بروقت آگاہ کرنے کا بھی حکم دیا تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔وزیراعلی نے واضح ہدایت کی کہ بارش کے پانی کی وجہ سے عوام کو پیش آنے والی دشواریوں کا فوری ازالہ کیا جائے اور تمام ادارے باہمی رابطے کے ساتھ کام کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…