لاہور(این این آئی)دفتر سے 15 لاکھ روپے کی چوری کا ڈارپ سین ہوگیا، جس میں آفس بوائے ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔پولیس کے مطابق آفس سے 15 لاکھ روپے کی چوری کا واقعہ تھانہ ریس کورس کی حدود میں پیش آیا تھا، جس میں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو 8 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق ملزم نے 15 لاکھ کی رقم خورد برد کرنے کے لیے چوری کا جھوٹا ڈراما رچایا۔
ملزم صہیب 5سال سے اسی دفتر میں بطور آفس بوئے کا کام کر رہا تھا، جس نے منصوبہ بندی کے تحت رقم کو کچن میں چُھپا دیا اور چوری کا جھوٹا ڈراما کیا۔ایس پی چوہدری اثر علی نے بتایا کہ ملزم صہیب سے چوری شدہ 15لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے ہیں، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے انویسٹی گیشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔