اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

معمولی تکرار پر باپ نے بیٹے اور بہو کو گولی مار کر قتل کردیا

datetime 5  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)تنگی کے علاقے گل آباد میں معمولی تکرار پر باپ نے بیٹے اور بہو کو گولی مار کر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق خیبر پختونخوا کی تحصیل تنگی کے علاقے گل آباد میں خٹانوں کلے کے رہائشی باپ بیٹے میں معمولی تکرار کا افسوس ناک انجام سامنے آیا، جس میں باپ نے بیٹے اور بہو کو گولی مار کر قتل کردیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اور دیگر بیانات کی روشنی میں واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق تنگی گل آباد خٹانوں کلے کے رہائشی جہانگیر شاہ نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر اپنے بیٹے سلطان شاہ اور بہو کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ مقتول سلطان شاہ کے ماموں شاہزیب نے رپورٹ میں پولیس کو بتایاکہ میں گھر سے باہر کام میں مصروف تھا، اس دوران فون آیا کہ آپ کی بہن کے گھر میں جھگڑا ہے، میں فوراً گھر آیا تو میرے بہنوئی جہانگیر شاہ نے معمولی جھگڑے پر فائرنگ کر کے میرے بھانجے (اپنے بیٹے) سلطان شاہ اور اس کی بیوی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ پھر میں نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے تنگی ہیڈ کوارٹر اسپتال تنگی منتقل کیا۔پولیس نے جہانگیر شاہ کے خلاف دہرے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے جب کہ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا ہے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…