جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اورنگی ٹائون میں داماد نے اپنے والد اور رشتہ داروں سے مل کر فائرنگ کرکے سسر سمیت تین افراد کو قتل کردیا

datetime 3  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں داماد نے اپنے والد اور رشتہ داروں سے مل کر فائرنگ کرکے سسر سمیت تین افراد کو قتل کردیا۔پولیس حکام کے مطابق اورنگی ٹائون کے علاقے مومن آباد چوک میں خاندانی جھگڑے کے دوران داماد نے فائرنگ کرکے اپنے سسر سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتول غوث الدین عرف عمران اپنے رشتے داروں کے ہمراہ اپنی بیٹی کے گھر آیا تھا۔

گھر میں خاندانی جھگڑے کے دوران عمران کے داماد حمید، بھائی رحمت، والد شاہجہان اور رشتے دار رحمت نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عمران، گل بخت خان اور امین شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقتول عمران کی بیٹی کے سسر شاہجہان اور رشتہ دار ملزم رحمت کو گرفتار کر لیا جبکہ مقتول غوث الدین عرف عمران کا داماد حمید اور اس کا بھائی رحمت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق سسر کو قتل کرنے والے داماد کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول اور دیگر اسلحہ پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے، مزید شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…