جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بل درست کرانے آئی بزرگ خاتون پر گارڑ کا تشدد، گھسیٹ کر گیٹ سے باہر نکال دیا

datetime 2  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ(این این آئی)پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں لیسکو آفس میں سیکیورٹی گارڈ نے بزرگ خاتون پر بدترین تشدد کیا، بل درست کرانے آئی خاتون کو گھسیٹ کر گیٹ سے باہر نکال دیا جبکہ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے پر ایس ای واپڈا نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔شیخوپورہ میں لاہور روڈ پر واقع مین لیسکو آفس میں آئی بزرگ خاتون سے سیکیورٹی گارڈز نے ناروا سلوک روا رکھتے ہوئے گھسیٹ کر گیٹ سے باہر پھینک دیا۔

خاتون بجلی کا بل درست کروانے آئی تھی، جس نے سیکیورٹی گارڈ کی منت سماجت بھی کی مگر اس نے ایک نہ سنی اور پہلے معمر خاتون سے اس کی چھڑی چھین کر باہر پھینکی اور پھر زمین پر گری خاتون کو بھی گھسیٹ کرگیٹ سے باہر پھینک دیا، جس سے وہ زخمی ہوگئی۔اس دلخراش واقعے کی ویڈیو سامنے آنے پر ایس ای لیسکو نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ کے خلاف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ لیسکو آفس میں آنے والے سائلین کے ساتھ اس طرح کا ہتک آمیز رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…