گوجرانوالہ (این این آئی)گوجرانوالہ میں مضرِ صحت کھانا کھانے سے 2 بچیاں جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار، اس کی بیوی اور 2 بچے ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آباد میں رہائش پذیر پولیس اہلکار نے بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر مقامی پیزا شاپ سے پیزا منگوایا تھا، پیزا کھاتے ہی اہلکار اور اس کی بیوی اور 4 بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔
پولیس کے مطابق ہسپتال منتقلی کے دوران ایک بچی دم توڑ گئی جبکہ دوسری بچی کی دورانِ علاج موت واقع ہوئی، پولیس اہلکار سمیت خاندان کے 4 افراد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب ڈاکٹرز نے بتایا کہ ابتدائی طبی امداد کے بعد میاں بیوی کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ 1 بچے کی حالت تشویش ناک ہے۔